13 جون 2013 - 19:30
انتخابات میں عوام کی بھرپورشرکت، دشمنوں کی مایوسی

اسلامی جمہوریہ ایران میں گیارہویں صدارتی اور چوتھے دور کے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا سلسلہ آج صبح آٹھ بجے سے شروع ہوا جس میں رہبرانقلاب اسلامی نے ابتدائی اوقات ميں ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔

ابنا: رہبرانقلاب اسلامی آج صبح آٹھ بجے حسینیہ امام خمینی میں پولنگ اسٹیشن پرتشریف لائے اورآٹھ بجکرچارمنٹ پراپنا ووٹ ڈالا۔
رہبرانقلاب اسلامی نے ووٹ دینے کےبعد اپنی مختصر گفتگو میں ایک بار پھر انتخابات کی توفیق عطا ہونے پر اللہ تعالی کاشکرادا کیا اورفرمایا کہ انشاء اللہ آج ایرانی قوم ایک بار پھر حقیقی معنوں میں یادگار مجاہدانہ سیاسی کارنامہ انجام دےگی۔
رہبرانقلاب اسلامی نے انتخابات میں عوام کی بھر پور شاندار اور جوش وجذبے کےساتھ شرکت کو ایرانی قوم اوراسلامی جمہوری نظام کےلئے خیروبرکت اورسعادت کاباعث قراردیا اورعوام کوپہلی فرصت میں آکراپناحق رائےدہی استعمال کرنے کی دعوت دیتے ہوئےفرمایا کہ ووٹ دینے کے لئے آخری وقت کاانتظار نہ کریں۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ میں نے اپنے مدنظر صدارتی امیدوار کوووٹ دیا ہے اور کسی کوبھی یہاں تک کہ میرےگھروالوں کوبھی معلوم نہيں ہے کہ میں نےکس کوووٹ دیا ۔آپ نےفرمایا کہ عوام بھی اپنے مد نظرامیدوار کوووٹ دیں ۔ آپ نے فرمایا کہ اہم یہ ہے کہ سبھی انتخابات میں شرکت کریں اور عوام کی بھرپور شرکت دشمنوں کومایوس کرےگی۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عوام کو انتخابات سےدور رکھنے کے لئے دشمنوں کی سازشوں اورکوششوں کےبارے میں فرمایا کہ یہ سازش صرف دشمنوں کےذرائع ابلاغ میں ہی نہيں بلکہ دشمن محاذ سے وابستہ سیاسی رہنماؤں کے بیانات میں بھی آشکار ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کےعوام دشمنوں کےپروپیگنڈوں  پرکوئي توجہ دیئے بغیر پولنگ اسٹیشنوں پرپہنچیں گے اور دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنادیں گے ۔
رہبرانقلاب اسلامی نےپولنگ اسٹیشنوں کےاہلکاروں کونصیحت کی کہ عوام کےووٹ ، عوام کی امانت اورحق الناس ہیں، ان کی حفاظت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲